Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal

لوگوں سے اُن کی ذہنی سطح اور فہم کے مطابق بات کرو کیا تمہیں پسند ہے کہ کوئی ( اپنے فہم اور ادراک سے بالا ہونے کی وجہ سے ) اللہ اور اس کے رسول کو جھٹلائے ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
ایک شریف آدمی اس وقت بے قابو ہوتا ہے، جب بھوکا ہو اور ایک پست فطرت انسان اس وقت بے قابو اور جامہ سے باہر ہوتا ہے،  جب شکم سیر ہو ( اس کو کسی کی ضرورت 
نہ ہو ) ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal

ان دلوں کو بھی آرام دو، ان کے لئے حکمت آمیز لطیفے تلاش کرو، کیونکہ جسموں کی طرح دل بھی تھکتے اور اکتا جایا کرتے ہیں ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
غربت ذہانت کو کند کر دیتی ہے، ایک غریب آدمی اپنے وطن میں رہ کر بھی پردیسی ہوتا ہے ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
کسی دوسرے کے غلام مت بنو، جب کے اللہ تعالیٰ نے تم کو آزاد پیدا کیا ہے ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
جھوٹی تمناؤں پر بھروسہ کرنے سے بچتے رہو
 تمنائیں بیوقوفوں کا سرمایہ ہیں۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
لوگ محو خواب ہیں جب مریں گے تو ہوش آ جائے گا ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
جب کوئی بات آدمی دل میں پوشیدہ رکھتا ہے، تو زبان سے اس کے اشارے مل جاتے ہیں چہرہ کے اتار چڑھاؤ سے معلوم ہوتا ہے ۔

Hazrat ALi Quotes In Urdu | Hazrat Ali Ke Aqwal
لوگ جن باتوں کو نہیں جانتے اُن کے دشمن ہو جاتے ہیں ۔